QR CodeQR Code

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات جی بی کے ملازمین لاک ڈائون سے مستثنیٰ قرار

9 Apr 2020 21:19

ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ملازمین کو کوویڈ-19 کے پھیلاو کو روکنے کیلئے نافذ کردہ دفعہ 144 اور لاک ڈائون سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیان گلگت بلتستان کے ملازمین کو لاک ڈائون سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی درخواست پر ملک بھر کی طرح حکومت گلگت بلتستان نے بھی ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ملازمین کو کوویڈ-19 کے پھیلاو کو روکنے کیلئے نافذ کردہ دفعہ 144 اور لاک ڈائون سے مستثنی قرار دیا ہے۔ اس سے مزکورہ بالا پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 855667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855667/محکمہ-جنگلات-جنگلی-حیات-جی-بی-کے-ملازمین-لاک-ڈائون-سے-مستثنی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org