0
Thursday 9 Apr 2020 21:19

لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ اضافہ اور مزید سختی کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ اضافہ اور مزید سختی کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھا کر مزید سخت کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانا چاہتے ہیں، لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے اضافے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید سختی بھی کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس حوالے حتمی فیصلہ سندھ کی کابینہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ تمام شعبوں کیلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں، تعمیراتی شعبے کو کام کی اجازت دی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا، فیکٹریوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دیں گے، تمام صوبون میں یکساں اقدامات ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھوک سے نہیں مرا، تینوں افراد نے خود سوزی کی کوشش کی ہے، جو لوگ لاک ڈاؤن ختم کروانا چاہتے ہیں، وہ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش