0
Thursday 9 Apr 2020 21:30

کورونا وائرس بھی سندھ پولیس کے ظلم و جبر کو ختم نہیں کر سکا، کاشف سعید

کورونا وائرس بھی سندھ پولیس کے ظلم و جبر کو ختم نہیں کر سکا، کاشف سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق نائب قیم مرحوم محمد ایوب انصاری کے نواسے رستم انصاری کی مبینہ پولیس تشدد میں جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس بھی سندھ پولیس کے ظلم اور جبر کو ختم نہیں کر سکی ہے، دن دیہاڑے معصوم نوجوان رستم انصاری کی بلاجواز گرفتاری اور پولیس تشدد سے سندھ پولیس کی چنگیزیت عیاں ہو چکی ہے۔ کاشف سعید شیخ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رستم انصاری کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج اور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔

کاشف سعید شیخ نے رستم انصاری کے جنازے کے موقع پر لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بدمست پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں رستم انصاری کے قتل کی شدید مذمت اور واقعہ میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، مجرم چاہے کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں، ہم بے گناہ نوجوان کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں کو کسی نے بھی یہ لائسنس جاری نہیں کیا ہے کہ وہ بے گناہ نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار اور بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرتے پھریں۔
خبر کا کوڈ : 855674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش