QR CodeQR Code

لکی مروت میں ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے راشن تقسیم

9 Apr 2020 23:13

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) نورالامین کے مطابق کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر لکی مروت کے علاقوں ممہ خیل اور لنڈاحمد خیل کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا، ایک ہفتہ سیل رہنے سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) نورالامین کے مطابق کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر لکی مروت کے علاقوں ممہ خیل اور لنڈاحمد خیل کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا، ایک ہفتہ سیل رہنے سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ایسے میں ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن علاقوں کے گھروں تک راشن پہنچا دیا۔ امداد کے پیکیج میں کھانے پینے کی اشیاء اور حفاظتی سامان شامل ہے، تقسیم کے عمل کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور الامین اور جماعت اسلامی کے امیر عزیزاللہ خان نے کی۔


خبر کا کوڈ: 855697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855697/لکی-مروت-میں-ضلعی-انتظامیہ-اور-الخدمت-فاؤنڈیشن-کے-اشتراک-سے-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org