0
Wednesday 22 Jul 2009 15:00

خطے میں دفاعی نظام پھیلایا تو ایران محفوظ نہیں رہے گا،امریکا

خطے میں دفاعی نظام پھیلایا تو ایران محفوظ نہیں رہے گا،امریکا
بینکاک:امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایرانی ایٹمی پروگرام کے پیش ِنظر خطے میں اپنے اتحادی ممالک کے دفاعی نظام کو جدید بنانے پر تیار ہے۔اس صورت میں ایران محفوظ نہیں رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے تھائی لینڈ کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے امریکا کے دروازے کھلے ہیں لیکن ایرانی ایٹمی پروگرام کا تنازع اپنی جگہ موجود ہے۔اگر ایران ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹا تو امریکا خطے میں اپنی اتحادی ممالک کے دفاعی نظام کو جدید بنانے کیلئے تیار ہے۔ایرانی حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ اگر امریکا نے خطے میں دفاعی نظام پھیلایا تو ایران محفوظ نہیں رہے گا۔اس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا اور میانمار کی فوجی حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور فوجی تعاون پر تشویش ظاہر کی۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو گا ۔

خبر کا کوڈ : 8557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش