1
Thursday 9 Apr 2020 23:37

عراق، عدنان الزرفی کی دستبرداری کے بعد مصطفیٰ الکاظمی کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت

عراق، عدنان الزرفی کی دستبرداری کے بعد مصطفیٰ الکاظمی کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ عراق کے سابق وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے استعفیٰ سے شروع ہونے والا عراقی وزارت عظمیٰ کا سیاسی بحران تاحال جاری ہے۔ عراقی صدر برہم صالح کی جانب سے چند ہفتے قبل وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کئے گئے عدنان الزرفی کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردار ہو جانے کے بعد اب عراق کے سابق انٹیلیجنس چیف مصطفیٰ الکاظمی کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی الفرات کے مطابق عراقی وزارت عظمیٰ کے سابق نامزد عدنان الزرفی کی طرف سے کنارہ گیری کے اعلان کے فوراً بعد ہی عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے عراقی صدارتی محل "السلام" کے اندر سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں اور خبرنگاروں کی موجودگی میں مصطفیٰ الکاظمی کو وزارت عظمی کی نامزدگی کا حکم نامہ پیش کر دیا گیا ہے۔
 

 
خبر کا کوڈ : 855708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش