QR CodeQR Code

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی

10 Apr 2020 00:01

وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں تعداد 17 ہزار 669 ہو گئی ہے جب کہ اسپین میں 14 ہزار 792 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے سُپر پاور امریکا کی چولیں ہلادی ہیں، امریکا میں مسلسل تیسرے روز ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1973 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 88550 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں نہ صرف تباہی مچا رکھی ہے بلکہ انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، جان لیوا وائرس سے اب تک 88550 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1519571 تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں تعداد 17 ہزار 669 ہو گئی ہے جب کہ اسپین میں 14 ہزار 792 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے سُپر پاور امریکا کی چولیں ہلادی ہیں، امریکا میں مسلسل تیسرے روز ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1973 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14797 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں متاثرین کی کل تعداد 431838 ہے۔ دوسری جانب فرانس میں 10 ہزار 869 افراد وائرس کے ہاتھوں موت کی وادی میں جا چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں بھی  اموات 7 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں اور 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855712/دنیا-بھر-میں-کورونا-وائرس-سے-ہلاکتوں-کی-تعداد-88-ہزار-تجاوز-کرگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org