0
Friday 10 Apr 2020 02:56

کورونا، وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے

کورونا، وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے، وہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سائٹ کے عہدے پر تعینات تھے اور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مہدی شاہ میں، مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی البتہ وہ چند روز قبل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے تھے۔ مہدی شاہ نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا، مہدی شاہ کئی روز تک وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تصدیق کی ہے کہ مہدی شاہ کئی روز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ سعید غنی نے بتایا کہ مہدی شاہ چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، دو ہفتے سے ان کی حالت زیادہ خراب تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلٰی سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے مہدی شاہ کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
 
خبر کا کوڈ : 855717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش