QR CodeQR Code

سندھ کو وفاقی حکومت سے وہ مدد نہیں مل رہی جو ملنی چاہیئے، سعید غنی

10 Apr 2020 03:02

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہم راشن کی تقسیم اس سے پہلے کرنا چاہتے تھے، جب کہ وفاق سے ہمارے کام میں رکاوٹیں بھی ڈالی گئیں، نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن سے ملاقات ہوئی ہے، ان کو فیس کم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کی زندگیاں اور صحت بچانے کے لئے سخت فیصلے کئے، ہمیں یا عوام کو وفاقی حکومت سے وہ مدد نہیں مل رہی جو ملنی چاہیئے۔ کراچی میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک ارب 8 کروڑ روپے راشن کے لئے جاری کئے ہیں، 4 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم راشن کی تقسیم اس سے پہلے کرنا چاہتے تھے، جب کہ وفاق سے ہمارے کام میں رکاوٹیں بھی ڈالی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی  اسکولوں کی ایسوسی ایشن سے ملاقات ہوئی ہے، ان کو فیس کم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 855718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855718/سندھ-کو-وفاقی-حکومت-سے-وہ-مدد-نہیں-مل-رہی-جو-ملنی-چاہیئے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org