1
Friday 10 Apr 2020 05:33

اسرائیلی جیل سے حماس کا ایک مقامی کمانڈر رہا

اسرائیلی جیل سے حماس کا ایک مقامی کمانڈر رہا
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اپنی جیل میں قید حماس کے ایک کمانڈر کو رہا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے عبدالخالق النتشہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمتی فورس حماس کے مقامی کمانڈر ہیں جنہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے 4 ماہ قبل مغربی کنارے پر کئے گئے ایک حملے کے دوران ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں انہیں ایک ایسے وقت میں گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ 9 ماہ قبل ہی 1 سال 8 ماہ کی اسرائیلی قید پوری کرکے گھر لوٹے تھے۔ اسرائیلی جیلوں میں ان کے متعدد بار قید رہنے کی کل مدت 20 سال ہے جس میں سب سے طولانی قید کا عرصہ 10 سال تھا۔ عبدالخالق النتشہ کو ان کی خراب جسمانی صحت کی وجہ سے رہا کیا گیا ہے کیونکہ وہ اسرائیلی جیلوں میں ابتر غذائی صورتحال اور تشدد کے باعث مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ سینے میں شدید درد اور گردے کی امراض میں بھی مبتلاء ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش