0
Friday 10 Apr 2020 06:50

جنگ بندی کے زیرسایہ یمنی سواحل اور باب المندب پر صیہونی۔امریکی۔برطانوی قبضے کی سازش عیاں

جنگ بندی کے زیرسایہ یمنی سواحل اور باب المندب پر صیہونی۔امریکی۔برطانوی قبضے کی سازش عیاں
اسلام ٹائمز۔ یمنی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جارح سعودی عرب کی طرف سے کرونا وائرس سے مقابلے کی خاطر یمن پر مسلط کردہ جنگ میں نام نہاد سیز فائر کے زیر سایہ یمنی سواحل کے ساتھ ساتھ خلیج عدن اور آبنائے باب المندب پر فوجی قبضے کی صیہونی۔امریکی۔برطانوی سازش جاری ہے۔ یمنی ای مجلے وکالۃ الصحافۃ الیمنیۃ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے نام نہاد سیز فائر کے اعلان کے ساتھ ہی یمنی صوبے لحج میں واقع شہر الصبیحہ کے علاقے رأس العارہ میں امریکی فوجی مکمل خاموشی کے ساتھ داخل ہو گئے ہیں۔

یمنی ای میگزین کا لکھنا ہے کہ سعودی اتحاد کی نام نہاد جنگ بندی کے اعلان اور یمن میں امریکی فوجیوں کے داخلے کے ساتھ ساتھ برطانوی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی یمنی صوبے عدن کے جنوب میں واقع علاقے العریش و العلم میں قائم اوکسن کمپنی کی تنصیبات میں گھس کر اپنے فوجی اڈے قائم کر لئے ہیں۔ یمنی مجلے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانوی فورسز نے یمن کے جنوبی صوبے شبوہ کے علاقے عرماء میں واقع "رکت" نامی فوجی اڈے اور یمن کے مشرقی صوبے حضرموت کی بندرگاہ "الشحر" پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ کے اواسط میں بھی افغانستان سے 110 امریکی فوجیوں کو بھاری اسلحے کے ہمراہ صوبہ شبوہ کی بندرگاہ بلحاف کے ذریعے یمن میں داخل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 855729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش