QR CodeQR Code

ملتان، برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کورونا کی تصدیق

10 Apr 2020 11:56

فیملی میں میاں، بیوی اور دو بچے شامل ہیں جو 17 مارچ کو انگلینڈ سے لاہور اور 18 مارچ کو ملتان پہنچے تھے۔ متاثرہ برطانوی فیملی کے جناح ٹاؤن ملتان میں رہائش پذیر بھائی اور بھابھی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ فیملی کے 6 افراد کو نشر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کے مطابق جناح ٹاؤن میں برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ فیملی میں میاں، بیوی اور دو بچے شامل ہیں جو 17 مارچ کو انگلینڈ سے لاہور اور 18 مارچ کو ملتان پہنچے تھے۔ متاثرہ برطانوی فیملی کے جناح ٹاؤن ملتان میں رہائش پذیر بھائی اور بھابھی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ خاندان کے تمام 6 افراد کو نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855774/ملتان-برطانیہ-سے-ا-نے-والی-فیملی-میں-کورونا-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org