QR CodeQR Code

احساس کفالت پروگرام، امداد کی تقسیم میں فراڈ کا انکشاف

10 Apr 2020 12:36

ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مختلف مقامات پہ چھاپوں کے نتیجے میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ رقوم کی فراہمی کے عوض پانچ سو سے ایک ہزار روپے کٹوتی پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق احساس کفالت پروگرام سینٹر میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران مستحق افراد سے دستخط، انگوٹھے لگانے کے باوجود رقم نہ دینے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تین نجی بینک کے ملازمین پر مستحقین کو رقم نہ دینے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 29 خواتین کے اوریجنل قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ بہاولپور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چنی گوٹھ سینٹر میں خاتون کو 12 ہزار کے بجائے ساڑھے گیارہ ہزار روپے دینے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بدین کے احساس کفالت پروگرام میں بھی غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مختلف مقامات پہ چھاپوں کے نتیجے میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ رقوم کی فراہمی کے عوض پانچ سو سے ایک ہزار روپے کٹوتی پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 855785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855785/احساس-کفالت-پروگرام-امداد-کی-تقسیم-میں-فراڈ-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org