0
Friday 10 Apr 2020 13:05

بھارت گرفتار کشمیری قائدین کو رہا کرے، الطاف احمد بٹ

بھارت گرفتار کشمیری قائدین کو رہا کرے، الطاف احمد بٹ
اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت پسند رہنما اور صدر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری قائدین بشمول ڈاکٹر حمید فیاض، ظفر اکبر بٹ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ اور ہندوستانی جیلوں میں موجود دیگر تمام کشمیری قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے تاکہ ان کی زندگیوں کو جان لیوا وائرس سے بچایا جا سکے۔انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی فاشسٹ حکومت پر کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 855791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش