QR CodeQR Code

شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس مل گیا

10 Apr 2020 13:38

واضح رہے کہ شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہیں، جبکہ اب سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان ایک بار پھر سے ان کے ہی پاس ہو گا۔ وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو 2 روز بعد ہی نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو بطور وزیر مملکت نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس دیا ،جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔ واضح رہے کہ شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہیں، جبکہ اب سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان ایک بار پھر سے ان کے ہی پاس ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 855792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855792/شہریار-ا-فریدی-کو-نارکوٹکس-کنٹرول-کا-قلمدان-واپس-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org