QR CodeQR Code

بیلجیئم، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی

10 Apr 2020 15:07

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 26667 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز ہلاک شدگان کی تعداد 2523 تھی جو آج بڑھ کر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3019 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3019 ہو گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹے میں 1689 نئے کورونا پازیٹیو کیس بھی سامنے آئے ہیں۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے قائم کردہ کرائسسز سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس میں پیش کئے گئے  اعدادوشمار کے مطابق بیلجیئم میں 496 نئی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ یہ اموات اسپتالوں اور بزرگوں کے کئیر سینٹرز میں ہوئیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہلاک شدگان کی تعداد 2523 تھی جو آج بڑھ کر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3019 ہو گئی ہے۔گذشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ 462 نئے مریضوں کو اسپتال پہنچایا گیا، 404 مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر لوٹ گئے۔
فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 26667 تک پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 855802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855802/بیلجیئم-کورونا-سے-ہلاکتوں-کی-تعداد-3-ہزار-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org