0
Friday 10 Apr 2020 16:49

وزیراعظم کو پشاور احساس سیل پوائنٹ پر بریفنگ

وزیراعظم کو پشاور احساس سیل پوائنٹ پر بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں احساس سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو احساس سیل پوائنٹ بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو کورونا کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 3 فروری کو کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی تھی، خیبر خیبر پختونخوا بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں، جن میں کل 18000 افراد رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر 32 ارب روپے کی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، صوبے بھر میں 583 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، وینٹی لیٹرزکی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صوبے میں 638 مستقل اور 1299 عارضی ڈاکٹر بھرتی کئے ہیں، صوبے میں 9 ہزار ریٹائرڈ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے، خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر 400 ریپیڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش