0
Friday 10 Apr 2020 16:53

مہدی شاہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے اور ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ

مہدی شاہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے اور ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس سے جنگ جیت گئے تھے اور ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے ایک موت ہوئی جو کہ میرے بہنوئی کی تھی، صوبے میں وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہدی شاہ کی عمر 52 سال تھی اور 8 مارچ کو ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن سید مہدی شاہ کے 29 اور 30 مارچ کو کورونا کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا مہدی شاہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے اور ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے، مہدی شاہ کو کورونا کے باعث پھیپھڑوں میں تکلیف اور دیگر امراض ہوئے، صحت کے مسائل کے سبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں مہدی شاہ کو کورونا کا مریض ڈکلیئر نہیں کیا گیا، اس کے باوجود ہم نے مہدی شاہ کی تدفین کورونا ایس او پی کی بنیاد پر کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہزاروں لوگوں نے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں، میں ان سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے تعزیت کی ہے، دوستوں سے گزارش ہے مہدی شاہ کی مغفرت کے لئے دعا کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام اپنے گھروں میں رہیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگی کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کرکے کورونا کو شکست دیں۔
خبر کا کوڈ : 855813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش