QR CodeQR Code

مشکل اور کٹھن وقت میں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی

10 Apr 2020 18:02

ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست نہیں بلکہ قومی خدمت کا ہے لہٰذا یہاں بسنے والے تمام طبقات اپنے اردگرد کے حالات اور واقعات پر نظر رکھیں اور انتشار اور افراتفری کی سیاست سے بچیں کیونکہ اس طرح ہمیں پہلے سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مشکل اور کٹھن وقت میں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا جائے کیونکہ زندہ قوموں کی یہی روش رہی ہے کہ وہ کٹھن حالات میں ثابت قدم رہتی ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست نہیں بلکہ قومی خدمت کا ہے لہٰذا یہاں بسنے والے تمام طبقات اپنے اردگرد کے حالات اور واقعات پر نظر رکھیں اور انتشار اور افراتفری کی سیاست سے بچیں کیونکہ اس طرح ہمیں پہلے سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خدا سے لو لگائی جائے۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ دامن رسول (ص) اور آل محمد (ع)  کے در سے وابستگی اختیار کی جائے اور کوشش کی جائے کہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو تاکہ ہم ان نامساعد حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی کہا کہ وہ اس پر آشوب اور سخت دور میں عوام کا خاص خیال رکھیں، خصوصاً غریب نادار مستحق افراد کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام ہو، عوام حکومتی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 855829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855829/مشکل-اور-کٹھن-وقت-میں-صبر-تحمل-برداشت-سے-کام-لیا-جائے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org