QR CodeQR Code

نگر، ماں اور شیر خوار بچی نے کرونا وائرس کو شکست دیدی

10 Apr 2020 19:54

ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کی پانچ ماہ کی بیٹی نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے اور انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں ماں اور اس کی پانچ ماہ کی شیر خوار بچی نے کرونا وائرس کو شکست دے دی۔ ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کی پانچ ماہ کی بیٹی نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ شاہ رخ چیمہ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 78 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے اب تک 22 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855842/نگر-ماں-اور-شیر-خوار-بچی-نے-کرونا-وائرس-کو-شکست-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org