0
Friday 10 Apr 2020 21:46

بھارت میں کورونا وائرس سے 199 اموات، 6412 افراد متاثر

بھارت میں کورونا وائرس سے 199 اموات، 6412 افراد متاثر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) متاثرین کی تعداد میں 500 سے زائد کے اضافے کے ساتھ ہی یہ تعداد 6412 تک پہنچ گئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 199 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 547 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 6412 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 199 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ابھی تک کورونا متاثرہ 504 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بھارت میں جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 97 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک اور 117 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 834 لوگ اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 720 لوگ متاثر ہیں اور 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 لوگ متاثر پائے گئے اور تین کی موت ہوئی۔ تلنگانہ میں اب تک 442 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست کیرالہ میں 357 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش