0
Friday 10 Apr 2020 22:37

کرونا وائرس، جی بی میں مزید 14 افراد صحت یاب، کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

کرونا وائرس، جی بی میں مزید 14 افراد صحت یاب، کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں جمعہ کے روز کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ مزید 14 مریض صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق صحت یاب ہونے والوں میں ایک کا تعلق گلگت اور 13 افراد کا تعلق بلتستان سے ہے۔ جمعہ کے روز 68 نمونوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ تمام کے نتائج منفی نکلے۔ جی بی میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 87 رہ گئی ہے۔ جی بی میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 125 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش