0
Friday 10 Apr 2020 23:30

گڈ فرائیڈے پر مثالی اقدام، مسیحی برادری میں مسلمانوں نے کھانا تقسیم کیا

گڈ فرائیڈے پر مثالی اقدام، مسیحی برادری میں مسلمانوں نے کھانا تقسیم کیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اہم مثال، کل مسالک علماء بورڈ اور قومی امن کمیٹی کی جانب سے گڈ فرائیڈے کے موقع پر مسیحی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور مسیحی آبادیوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم، سید محمود غزنوی نے پیس سنٹر لاہور میں فادر جیمز چنن کو مسیحی طلبہ کیلئے کھانا دیا۔ اس موقع پر مفتی سید عاشق حسین شاہ، فادر پیٹر، رانا منان، حکیم ابرار، رانا عادل و دیگر بھی موجود تھے۔ فادر جیمز چنن نے کہا کہ مسلم راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں مسیحیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنی ہوگی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم کا کہنا تھاکہ سب پاکستانی برابر ہیں، کورونا کی آفت میں ایک دوسرے کے ساتھ اور دکھ درد میں اکٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیراتی ادارے بلاتفریق مذہب ہر ایک کا خیال رکھیں۔ اس موقع پر کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 855877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش