0
Friday 10 Apr 2020 23:36

اسلام آباد، خصوصی طیارہ امریکی شہریوں کو لے کر روانہ

اسلام آباد، خصوصی طیارہ امریکی شہریوں کو لے کر روانہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارہ 265 امریکی شہریوں کو لے کر روانہ ہو گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کا عملہ مسافروں کی سہولت کے لیے متحرک رہا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایوی ایشن حکام نے امریکی طیاروں کو پاکستان آنے کی اجازت دی تھی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے تین لگژری گاڑیاں لے کر واپس روانہ ہوا تھا۔ حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔ امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ طیارہ امریکی سفارت خانے کے عملے کے لیے 3 بیگ بھی ساتھ لایا تھا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپن ی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ڈومیسٹک فلائٹس پر بھی پابندی عائد ہے۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی فلائٹس کے لیے بند کر رکھی ہے تاہم یہ طیارہ حکومت کی خاص اجازت سے پاکستان پہنچا تھا۔ قبل ازیں بلغاریہ کا خصوصی طیارہ بھی اپنے سفارتی عملے کو لے جانے پاکستان آیا تھا۔ بلغاریہ سے خصوصی طور پر آنے والے طیارے میں پاتلٹ سمیت کیبن کریو کے تین افراد شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 855879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش