0
Saturday 11 Apr 2020 00:32

سندھ حکومت مختلف حیلے بہانوں سے احساس پروگرام کو سیاسی بنانا چاہتی ہے، خرم شیر زمان

سندھ حکومت مختلف حیلے بہانوں سے احساس پروگرام کو سیاسی بنانا چاہتی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام وزیراعظم کی طرف سے لاک ڈاؤن میں پریشان ہونے والی غریب عوام کے لئے ایک فوری مدد ہے، جس سے براہ راست غریبوں کو فائدہ ہورہا ہے، ایسی صورتحال میں صوبہ سندھ کے اندر احساس پروگرام پر سیاست اور انتظامیہ کی نااہلی نظر آئی، جن علاقوں میں انتظام صحیح نہیں کئے گئے ان ڈی سیز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ایمرجنسی بنیادوں پر عوام تک پہنچایا گیا، صوبائی حکومت سے وفاقی اقدامات عموماً ہضم نہیں کئے جاتے، اس لئے سندھ حکومت مختلف حیلے بہانوں سے پروگرام کو سیاسی بنانا چاہتی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پورے ملک میں پروگرام شفاف اور میرٹ پر چلتا نظر آیا مگر صرف صوبہ سندھ میں انتظامیہ کی غفلت نظر آئی، سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ وہ احساس پروگرام پر سیاست کرنے سے باز رہے، راشن نہ پہنچانے کی ناکامی کا غصہ احساس پروگرام سے نکالا جارہا ہے، احساس پروگرام میرٹ پر بغیر سیاسی افادیت کے شروع کیا گیا ہے، سندھ میں کٹوتی اور ایجنٹس مافیا کی شکایتیں بھی موصول ہوئی ہیں، سندھ حکومت کریڈٹ لینے کے لئے ہی انتظام بہتر کرا دے، ڈی جی رینجرز سندھ بھر میں سینٹرز پر رینجرز کو تعینات کریں، سندھ کی عوام کے لئے وزیراعظم مزید اہم پروگرام لا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش