0
Saturday 11 Apr 2020 00:14

کوئٹہ، ڈاکٹروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان خرید لیا

کوئٹہ، ڈاکٹروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان خرید لیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے سینئر ڈاکٹروں نے کوئٹہ کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جمع کی گئی رقم سے سامان خریدا جو آج کوئٹہ پہنچ گیا ہے، جسے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے سینئر ڈاکٹروں نے کورونا سے نمٹنے اور ہسپتالوں میں طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس اور دیگر سامان خریدنے کے لئے 28 لاکھ روپے جمع کر لئے تھے۔ جس میں سے 15لاکھ روپے کا سامان گذشتہ دنوں اسلام آباد سے خریدا، جو آج کوئٹہ پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کوئٹہ میں کرونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے استعمال میں آنیوالی کٹس اور دیگر سامان انتہائی کم تھا، جس پر ڈاکٹر پروفیسر شیرین خان کی سربراہی میں ڈاکٹر ظہور شاہ، ڈاکٹر پروفیسر عائشہ صدیقہ اور ڈاکٹر ظاہر خان مندوخیل پر مشتمل ایک کمیٹی بنی۔

جس نے اپنی مدد آپ کے تحت اس مشکل وقت میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فنڈ قائم کیا، جس میں کوئٹہ کے تین بڑے ہسپتالوں، سول ہسپتال کوئٹہ، بولان میڈیکل کمپلیکس اور فاطمہ جناح سینٹوریم کے ڈاکٹروں نے پہلے مرحلے میں اٹھائیس لاکھ روپے جمع کیے، اس سلسلے میں سول ہسپتال کوئٹہ کی سینئر گائنالوجسٹ ڈاکٹر پروفیسر عائشہ صدیقہ نے بتایا کہ اسلام آباد سے اپنی ساتھی ڈاکٹر صائمہ زبیر کے ذریعے پندرہ لاکھ روپے کا سامان خریدا گیا، جس میں کرونا وائرس سے بچاو کٹس، ماسکس اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں واضح رہے کہ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے کٹس اور دیگر سامان کی عدم دستیابی کے بیس کے قریب ڈاکٹرز کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے خلاف گذشتہ دنوں ینگ ڈاکٹرز نے نہ صرف احتجاج کیا تھا بلکہ ٹی این ٹی چوک پر دھرنا دینے کے دوران پولیس کے تشدد کا بھی شکار ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 855896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش