0
Saturday 11 Apr 2020 00:26

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی زائرین کے مسائل پر وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی زائرین کے مسائل پر وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر سیفران اور وزیراعظم کے فوکل پرسن شہریار آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں زائرین کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ ملتان قرنطینہ سنٹر میں زیادتی کی گئی ہے، جس سے لوگوں کا کورونا وائرس سے متعلق تشخیصی عمل پر سے اعتماد ختم ہوتا جا ریا ہے۔ مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود مشتبہ افراد کے دوبارہ فوری طور پر ٹیسٹ کرائے جائیں اور انہیں ان کی رپورٹس فراہم کی جائیں۔ جن لوگوں میں کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ زائرین کا استحصال کسی طور قابل قبول نہیں۔ جن لوگوں کی کورونا سے متاثر ہوکر رپورٹس منفی آئی ہیں، ان کے گھروں کے باہر غیر ضروری ہدایات آویزاں کرکے انہیں اذیت دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی مذہبی طبقے کو محض تعصب کی بنیاد پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانا ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ کورونا وائرس کے شکار کسی بھی پاکستانی کی مسلکی بنیاد پر نشاندہی ناقابل قبول ہے۔ ناصر شیرازی نے مزید کہا کہ میڈیا کو ایسے کسی بھی ٹرائل کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہیئے، جس سے کسی مخصوص مکتبہ فکر کی دل آزاری یا کردار کشی کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بلاتفریق پاکستان لانے کے لیے اقدامات کئے جائے۔ تفتان باڈر سے آنے والے تمام زائرین متعلقہ اداروں کی تحویل میں ہیں۔ انہیں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ ملک میں مذہبی منافرت پھیلا کر قومی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہ دی جائے۔ اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں کو بھی محتاط انداز اپنانا ہوگا۔ یہ وقت پوری قوم کے متحد ہو کر کرونا کے خلاف جنگ لڑنے کا ہے۔ وفد میں علامہ ضیغم عباس اور ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول ارشاد حسین بنگش بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 855899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش