0
Sunday 17 Jul 2011 19:18

پیپلز یونٹی کے رہنما کا قتل، قومی ایئرلائن کی پروازیں متاثر

پیپلز یونٹی کے رہنما کا قتل، قومی ایئرلائن کی پروازیں متاثر
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پیپلز یونٹی کے رہنما کے قتل کے بعد پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی اندرون وبیرون ملک پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد شدید پریشان رہی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول چار بجے تک معمول پر آ جائے گا۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز یونٹی سی بی اے کے چیئرمین عامر شاہ اور ان کے ساتھی کو قتل کر دیا گیا۔ جس کے بعد سے قومی ایئرلائن کا عملہ احتجاجاً ایئرپورٹ سے غائب ہو گیا۔ ملازمین کے اس احتجاج کے باعث قومی ائرلائن کی پروازوں کا شیڈول درہم برھم ہو گیا۔ لاہور،کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ پروازوں میں تاخیر اور انتظامیہ کی جانب سے بروقت معلومات فراہم نہ کرنے پر سینکڑوں مسافروں نے ایئر پورٹس پر رات گزاری۔ جس کے بعد ملک کے تمام بڑے ائرپورٹس ریلوے اسٹیشن کی شکل پیش کر رہے تھے۔ 
مسافروں کا کہنا ہے کہ عامر شاہ کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے، مگر پی آئی اے کا عملہ انہیں کیوں سزا دے رہا ہے۔ قومی ائرلائن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عملے کی غیر حاضری کے باعث پی آئی اے کی دو درجن سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں۔ انتظامیہ نے عملے کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے، معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئر پورٹس پر موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر پی آئی اے فلائٹس کی روانگی میں تاخیر سے متعلق بروقت معلومات مسافروں کو دے دیتی تو انہیں اس پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پرتا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بروقت اطلاع دے دی جاتی تو وہ وہ یہ بیش قیمت پریشانی مول نہ لیتے۔
خبر کا کوڈ : 85593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش