QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں نرمی خطرناک ہو گی، عالمی ادارہ صحت

11 Apr 2020 08:58

ڈبلیو ایچ او کے چیف کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تمام ممالک کے لئے کورونا وائرس سے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا کہا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے چیف نے مختلف ملکون کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہو گی، کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ٹیڈرس نے مزید کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے کچھ ملکوں کے ساتھ کام کر رہا تھا، جانتے ہیں کہ کئی ممالک شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855932/لاک-ڈاو-ن-میں-نرمی-خطرناک-ہو-گی-عالمی-ادارہ-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org