QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ

11 Apr 2020 09:03

ذرائع کے مطابق لاک ڈائون میں مرحلہ وار توسیع کی جائے گی، فی الوقت 22 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے، تاہم اس دوران مزدور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا، 22 اپریل تک مزید توسیع دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈائون میں مرحلہ وار توسیع کی جائے گی، فی الوقت 22 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے، تاہم اس دوران مزدور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو لاہور میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے 24 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈان نافذ کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 855933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855933/پنجاب-حکومت-کا-لاک-ڈاون-میں-توسیع-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org