0
Saturday 11 Apr 2020 10:03

امریکہ، جزیرے پر کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے اجتماعی قبریں تیار

امریکہ، جزیرے پر کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے اجتماعی قبریں تیار
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کی اجتماعی قبریں ایک مضافاتی جزیرے ہارٹ آئس لینڈ میں بنائی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ جزیرے پر روزانہ کم از کم 2 درجن افراد کو اجتماعی قبروں میں دفنایا جاتا ہے اور یہ کام ہفتے کے 5 دن جاری رہتا ہے۔ دیہاڑی پر لائے گئے متعدد مزدور حفاظتی لباس پہن کر قبروں کی کھدائی اور تابوت اجتماعی قبروں میں رکھتے ہیں، نیو یارک کے مردہ خانوں میں گنجائش کم ہو رہی ہے، عام طور پر نیویارک شہر سے باہر چھوٹے چھوٹے جزائر پر ان غریب لوگوں کو دفن کیا جاتا تھا جن کے لواحقین اپنے پیاروں کی شہری قبرستانوں میں تدفین کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین اگر دو ہفتوں میں لاش وصول نہیں کرتے تو مردے کو اس جزیرے پر دفنا دیا جاتا ہے۔ آئس لینڈ جزیرے پر قبروں کی کھدائی کیلئے عام طور پر جیل سے قیدیوں کو لایا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کے سبب یہ عمل روک دیا گیا ہے، شہر میں لاک ڈاؤن کے سبب لواحقین کو تدفین میں شامل ہونے کی اجازت نہیں اور یہ کام کنٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش