0
Saturday 11 Apr 2020 12:26

ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، شاہ محمود

ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے سمندر پار پاکستانی جلد واپسی کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا جس میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے متفقہ طور پر ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے، اب تک 9 خصوصی پروازوں سے 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعدد ممالک میں ہمارے سفیر ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے مکمل رابطے میں ہیں، زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں، وطن واپسی کا عمل مکمل کرنے کیلئے ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کیلیے صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا۔

اجلاس میں شہریار خان آفریدی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنائی ہے، مختلف ممالک میں پھنسے تبلیغی افراد، زائرین، طلباء، قیدی اور دیگر افراد کو واپس لانا مشن ہے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے اور مشن کا سمندر پار پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچانا قابل تعریف ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کر کے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش