0
Saturday 11 Apr 2020 12:44

انسانیت کورونا سے لڑ رہی ہے، بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، شہباز شریف

انسانیت کورونا سے لڑ رہی ہے، بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نواز میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانیت کورونا سے لڑ رہی ہے اور ایسے ماحول میں بھی بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ میاں شہباز شریف نے بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں بچی سمیت 4 شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیز فائر معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش