0
Saturday 11 Apr 2020 15:06

زائرین کو کھانا فراہم کرنے پر اللہ والے ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں، علامہ کاظم رضا نقوی

زائرین کو کھانا فراہم کرنے پر اللہ والے ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں، علامہ کاظم رضا نقوی
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ اور شیعہ علماء کونسل کے وفد کا اللہ والے ٹرسٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کا جائزہ لیا اور زائرین کے قرنطینہ سنٹر میں کھانا فراہم کرنے پر ٹرسٹ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں جوہر ٹاون کے علاقے میں اللہ والے ٹرسٹ ہیڈ کوارٹر آمد پر کل مسالک علماء بورڈ اور شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، پروفیسر سید محمود غزنوی، علامہ اصغر عارف چشتی، قاسم علی قاسمی، چودھری صغیر عباس ورک، سلیم شاکر، حاجی یاسین و دیگر شامل تھے۔
 
وفد نے چیئرمین ٹرسٹ محمد شاہد لون، رانا حسن افضل، عمر سعید سے ملاقات کی اور ٹرسٹ ادارے کے فلاحی کاموں پر ان کی تعریف کی۔ علامہ حافظ سید کاظم رضا نے لاہور کے قرنطینہ سنٹر میں زائرین کو خصوصی طور پر تین وقت کا کھانا پہنچانے پر ٹرسٹ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین ٹرسٹ شاہد لون نے وفد کو آگاہ کیا کہ سکولوں، ہسپتالوں اور شہر کے سترہ مقامات پر تین وقت کا کھانا تقسیم  کر رہے ہیں۔ مختلف مخیر حضرات اس کارخیر میں پیش پیش ہیں۔ گزشتہ دس سال سے ٹرسٹ رنگ و نسل اور ذات پات کی تفریق کے بغیر کھانا اور راشن تقسیم کر رہا ہے۔ علماء وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فلاحی کاموں کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 855997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش