0
Saturday 11 Apr 2020 17:21

آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جاسکتی ہے، امیر اور وسائل رکھنے والے ممالک کو غریب ملکوں کی مدد کرنا ہوگی، غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ تن تنہا کورونا کا مقابلہ کرسکیں، عالمی طاقتوں کو ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کو اب اپنا رویہ بدلنا ہوگا، آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں، بھارت اب تک مقبوضہ کشمیر کو بند کئے بیٹھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 250 دن سے لاک ڈاؤن ہے، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے پاس کوئی سہولت نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے، ہمارا نظام صحت اتنا وسیع نہیں کہ اس وباء کا مقابلہ کرسکے، ہم لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے ذریعے ہی بچ سکتے ہیں، اٹلی اور برطانیہ جیسے ملکوں کا نظام صحت بھی بیٹھ گیا ہے، ہمارے پاس اٹلی اور برطانیہ کے مقابلے میں صحت کا نظام بہت کمزور ہے، اگر پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی، وفاقی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے، صوبے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش