0
Saturday 11 Apr 2020 17:44

کراچی میں جن یوسیز کو سیل کیا جارہا ہے وہاں کیسز زیادہ ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی میں جن یوسیز کو سیل کیا جارہا ہے وہاں کیسز زیادہ ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں جن یوسیز کو سیل کیا جارہا ہے وہاں کیسز زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوسیز کو سیل کرنے کا مقصد کورونا کیسز دوسرے علاقوں تک پھیلنے سے روکنا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی ہی ملیر کی گلستان سوسائٹی میں ایک ہی گھر کے 9 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ گلستان سوسائٹی کے علاوہ چراغ کالونی میں بھی کیسز سامنے آنے کے بعد دونوں علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 897 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 1318 متاثرین کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جو دیگر صوبوں سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔
خبر کا کوڈ : 856026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش