QR CodeQR Code

ملک ریاض نے "آپ نیوز" چینل کی نشریات بند کر دیں

11 Apr 2020 22:43

اپریل سے 11 مئی تک نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 22 اپریل تک ادا کر دی جائیگی جبکہ اسکے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ بھی کارکنان کو ادا کی جائیگی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بزنس ٹائیکون و بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے آپ نیوز چینل کی نشریات بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ چینل کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو کی گئی ای میل میں کہا گیا کہ چیئرمین ملک ریاض کی طرف سے تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز کو مزید چلانا ممکن نہیں رہا، اس لیے فوری طور پر آج 11 اپریل سے چینل کی نشریات بند کی جا رہی ہیں۔ ای میل میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنان کے واجبات ادا کیے جائیں گے، جس کے تحت مارچ کی تنخواہ 15 اپریل تک ادا کر دی جائے گی۔

اپریل سے 11 مئی تک نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 22 اپریل تک ادا کر دی جائے گی جبکہ اس کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ بھی کارکنان کو ادا کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے۔ بزنس ٹائیکون و بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی جانب سے اچانک چینل بند کیے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد کئی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 856080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856080/ملک-ریاض-نے-آپ-نیوز-چینل-کی-نشریات-بند-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org