0
Saturday 11 Apr 2020 23:39

افغانستان کا داعش خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار

افغانستان کا داعش خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی آیس (داعش) خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے، اس لیے اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا، دونوں ممالک مشترکہ سکیورٹی و امن پلان کے تحت معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں، اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے تحت سلوک کیا جائے گا، اسلم فاروقی داعش کا سربراہ ہے، جو افغانستان میں بہت سے جرائم میں ملوث ہے، جبکہ اسلم فاروقی پر بہت سے حملوں کا بھی الزام ہے، جن میں بہت سے افغان شہری اور فوجی جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 856097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش