0
Sunday 12 Apr 2020 00:14

پاراچنار ہسپتال، تمام مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

پاراچنار ہسپتال، تمام مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے سرکاری ہسپتال میں داخل تمام مشتبہ افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے آئسولیشن وارڈ میں ایڈمٹ تمام مشتبہ افراد کو پندرہ دن گزارنے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں داخل تمام مشتبہ افراد کے کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاراچنار میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے، البتہ لوئر کرم میں ایک خاتون کروانا وائرس کیوجہ سے جاں بحق ہوگئی تھی اور اس کے اہلخانہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ان سب کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش