0
Sunday 12 Apr 2020 02:12

سندھ حکومت کے اقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت کے اقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سے کورونا کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں، سندھ حکومت کے اقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ انفرا اسٹرکچر ملک بھر میں سب سے بہتر ہے، سندھ حکومت تعریف کی مستحق ہے، آپ نے عوامی حکومت کے تصور کو عملی شکل دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی زندگی محفوظ بنانا ہونا چاہیئے، کورونا وباء کا سامنا کرنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 190 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 856135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش