QR CodeQR Code

امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 20 ہزار سے تجاوز کر گئیں

12 Apr 2020 08:51

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف نیویارک میں آج 783 افراد موت کا شکار ہوئے، جبکہ نیوجرسی میں اموات 2 ہزار سے اوپر چلی گئیں اور مشی گن میں 12 سو سے زائد افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات اور مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی، گزشتہ روز بھی 1300 سے زائد افراد جان سے گئے، اموات 20 ہزار سے اوپر چلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف نیویارک میں آج 783 افراد موت کا شکار ہوئے، ریاست نے اب تک 8 ہزار سے زائد زندگیوں کو کھو دیا جبکہ نیوجرسی میں اموات 2 ہزار سے اوپر چلی گئیں اور مشی گن میں 12 سو سے زائد افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وائرس نے ملک بھر میں 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کو جکڑ لیا، نیویارک میں ہی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے اوپر جا چکی ہے۔اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے نرس رو پڑی اور کہا کہ جان لڑا کر بھی مریضوں کو بچا نہیں پا رہے، اسپتال کے جس کمرے کا رخ کرتے ہیں وہاں لاشیں پڑی ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856150/امریکا-میں-کورونا-سے-ہونے-والی-اموات-20-ہزار-تجاوز-کر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org