0
Sunday 12 Apr 2020 10:39

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ملتوی کر دیا گیا

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ملتوی کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کرونا وائرس کے پیش نظر صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ عرس ملتوی کر دیا، عرس 18 شعبان سے شروع ہونا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر لعل شہباز قلندرؒ کا عرس اس سال نہیں ہوگا، عرس کا انعقاد آئندہ سال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ہر سال صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں ان کے مزار پر 18، 19 اور 20 شعبان کو منعقد کیا جاتا ہے، جس میں پورے ملک سے لاکھوں زائرین شرکت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش