QR CodeQR Code

کمشنری نظام سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، خورشید شاہ

17 Jul 2011 22:59

اسلام ٹائمز:سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اگر اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے تو بھی ساتھ چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین کروڑ سے زائد جعلی ووٹ خارج کر دیئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں جدید طریقہ کار اختیار کیا جائیگا۔


سکھر:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کمشنری نظام سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کسی پر زبردستی نہیں کر سکتے، اس وقت ملک کی سالمیت اور معیشت اہمیت رکھتی ہے، آپس کی لڑائی میں عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ سید خورشید نے سکھر بلڈ بینک اینڈ ڈونیٹنگ سوسائٹی کے ڈائگنوسٹک سینٹر کاسنگ بنیاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سال سے صوبائی خود مختاری کے لئے لڑ رہے ہیں، این ایف سی ایوارڈ اور صوبوں کو خود مختاری دے کر مضبوط کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبوں کو پہلے خودمختاری دے دی جاتی تو بنگلہ دیش نہیں بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اگر اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے تو بھی ساتھ چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین کروڑ سے زائد جعلی ووٹ خارج کر دیئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں جدید طریقہ کار اختیار کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 85618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85618/کمشنری-نظام-سے-ڈرنے-کی-ضرورت-نہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org