0
Sunday 12 Apr 2020 15:42

لاک ڈاؤن میں توسیع و نرمی سے متعلق سندھ حکومت کی الگ الگ سفارشات تیار

لاک ڈاؤن میں توسیع و نرمی سے متعلق سندھ حکومت کی الگ الگ سفارشات تیار
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع اور نرمی سے متعلق الگ الگ سفارشات تیار کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین اور نجی و سرکاری شعبے کے ماہرین صحت لاک ڈاؤن سخت کرنے اور صنعتکار، کراچی چیمبر اور اسمال ٹریڈرز لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے سندھ حکومت پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جس کے باعث صوبائی حکومت کیلئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ معیشت کو بچایا جائے یا انسانی جانیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اگر لاک ڈاؤن نہ بڑھایا تو کورونا کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہوگا، کورونا پھیل گیا تو طبی سہولیات کم پڑجائیں گی۔ اس کے علاوہ میئر کراچی وسیم اختر نے بھی لاک ڈاؤن میں توسیع اور راشن کی تقسیم کو منظم کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز نہیں۔ وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کی حمایت نہیں کی تو سندھ حکومت پابندیاں نرم کرے گی، سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں توسیع اور نرمی سے متعلق الگ الگ سفارشات تیار کرلیں، جن پر غور اور حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا، اس سلسلے میں 13 اپریل کو صوبائی کابینہ کا اجلاس ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ٹیلی فون پر موجودہ صورت حال پر تباٍدلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا سے مقابلے کا واحد حل سخت لاک ڈاؤن ہے، مستحقین تک راشن پہنچانے کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش