0
Sunday 12 Apr 2020 16:02

لاک ڈاؤن ڈیوٹی، سندھ پولیس کے ہر 2 جوانوں کیلئے صرف ایک پلیٹ بریانی

لاک ڈاؤن ڈیوٹی، سندھ پولیس کے ہر 2 جوانوں کیلئے صرف ایک پلیٹ بریانی
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے سہولیات نہ ہونے پر شکایت کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ماڈل ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں کی جانب سے ویڈیو بنا کر افسران سے اپیل کی ہے کہ کرپشن کی انتہا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے، 2 اہلکاروں کو ایک بریانی اور ایک پانی کی بوتل دی جا رہی ہے، جبکہ 2 جوانوں کیلئے کھانے کی مقدار بہت کم ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نوٹس لیں، اہلکاروں نے ویڈیو میں پولیس کی جانب سے دیا گیا کھانا بھی دیکھایا ہے۔ پولیس اہلکار وں کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن پر مامور پولیس اہلکاروں کیلئے بجٹ جاری کر چکی ہے، جس کے مطابق 8 کروڑ 49 لاکھ روپے سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو جاری کیے جا چکے ہیں۔ سندھ پولیس نے اہلکاروں کو کھانا، ماسک، سینیٹائیزر فراہم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 856224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش