0
Sunday 12 Apr 2020 19:23

صدر مملکت کا مختصر دورہ گلگت بلتستان، کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا

صدر مملکت کا مختصر دورہ گلگت بلتستان، کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کا مختصر دورہ کیا اور کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزہ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر عثمان ڈار اور چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی ہمراہ تھے۔ گلگت ائرپورٹ پر وزیر اعلی جی بی حافظ حفیظ الرحمان، چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈر اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جعفر شاہ سمیت دیگر اعلی حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گلگت میں تقریب میں شرکت کے بعد صدر سکردو روانہ ہوئے جہاں انہیں بلتستان میں کرونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس سے پہلے گلگت میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے جی بی میں کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور محنت کانتیجہ ہے کہ جی بی میں کرونا وائرس کے 216 مریضوں میں سے صرف 67 مریض رہ گئے ہیں، بقیہ تمام صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 15 ہزار ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی گئی ہیں اور ہسپتالوں کے لئے دیگر جدید سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ صدر مملکت نے علماء کرام اور عوام کے تعاون کو سراہتے کو کہا کہ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جی بی میں یوٹیلٹی سٹورز کے سامان کی سپلائی کا خود ہی مانیٹرنگ کروں گا اور متعلقہ اداروں سے یوٹیلٹی سٹورز کو بروقت سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 856253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش