0
Sunday 12 Apr 2020 19:30

اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنما احساس پروگرام کے مستحقین سے پیسے لیتے پکڑے گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب

اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنما احساس پروگرام کے مستحقین سے پیسے لیتے پکڑے گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے لگائے گئے الزام کے جواب میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی دنوں سے وفاق کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ حکومت کے وزرا اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں، حلقوں میں موجود وزراء کے نام لے کر بتا سکتا ہوں، شکر ہے تنقید کے بہانے فیصل واوڈا اپنے گھر سے نکل آئے، دنیا فیصل واوڈا کا کردار جانتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دادو اور ٹنڈو محمد خان میں افسران احساس پروگرام کے تحت دیئے جانے والے پیسے کاٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، وہاں پی ٹی آئی رہنما مستحقین سے پیسے لیتے پکڑے گئے ہیں، مستحقین سے پیسے لینے والے پی ٹی آئی رہنما ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں تنقید کی بجائے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، فیصل واوڈا سے کہتا ہوں تنقید کرنے سے عوام کی خدمت نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی حکومت کےخلاف پروپیگنڈا سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فیصل واوڈا آئیں اور مل کر عوامی فلاح کے لئے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 856254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش