0
Monday 13 Apr 2020 00:19

مظفر گڑھ، دریائے چناب میں سیلاب، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر

مظفر گڑھ، دریائے چناب میں سیلاب، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ کے مقام پر دریائے چناب میں سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر تیار گندم اور دیگر فصلیں متاثر ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ بیس سال سے یہاں دریائی کٹاؤ بھی جاری ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے کوئی امدادی کارروائی نہیں ہوسکی۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنچاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائی کٹاو کا فوری طور پر نوٹس لیں اور احکامات جاری کریں۔ ہر سال سیلاب کے باعث نہ صرف ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں متاثر ہوتی ہیں بلکہ دریا کے قریب موجود آبادیوں کے دیگر بھی مالی نقصانات ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کی جانوں کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش