1
Sunday 12 Apr 2020 21:12

جنگ بندی کا معاہدہ تحریری اور علی الاعلان ہونا چاہئے، محمد علی الحوثی

جنگ بندی کا معاہدہ تحریری اور علی الاعلان ہونا چاہئے، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفیٹس کی جنگ بندی پر مبنی درخواست کے جواب میں ہم نے یمن کے اندر حقیقی امن و امان کے قیام کی خاطر جنگ بندی کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ متوقع جنگ بندی کا معاہدہ تحریری صورت میں ہونا چاہئے جو فریقین کی طرف سے دستخط ہونے کے بعد منظر عام پر بھی لایا جائے۔

واضح رہے کہ یمنی ماہرین کا خیال ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب جبکہ یمن کی پوزیشن پہلے سے کہیں مضبوط ہو چکی ہے اور یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز یکے بعد دیگرے اپنے مقبوضہ شہروں کو قابض سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کروا رہی ہیں، دشمن نے اقوام متحدہ کے مطالبے پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کر کے ایک جنگی چال چلی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے منگل کے روز جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کا دعوی کئے جانے کے بعد یمنی حکام نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ گزشتہ 5 پانچ سالوں سے جاری یمن کے سرحدی محاصرے کے ختم کئے جانے کے بغیر کسی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 856268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش