QR CodeQR Code

افغانستان،افغان اور نیٹو فوج کی شیلنگ، 10 طالبان ہلاک

17 Jul 2011 23:37

اسلام ٹائمز:پولیس کا کہنا ہے کہ شیلنگ کے وقت طالبان کا ایک اجلاس جاری تھا، جس میں افغان اور اتحادی فوجوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔


ننگر ہار:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان اور نیٹو کے مشترکہ فضائی آپریشن میں دس طالبان ہلاک ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فورسز نے شیوا کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت اسکول میں طلبہ نہیں تھے۔ یہ جگہ خاصے عرصے سے طالبان کے زیرقبضہ رہی ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیلنگ کے وقت طالبان کا ایک اجلاس جاری تھا جس میں افغان اور اتحادی فوجوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 85628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85628/افغانستان-افغان-اور-نیٹو-فوج-کی-شیلنگ-10-طالبان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org